21

جناح اسپتال لاہور کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

 لاہور: جناح اسپتال کے گرلز ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی نعش ملی ہے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کی رہائشی عروشہ نورین جناح اسپتال میں ڈاکٹر تھی اور گائنی وارڈ نمبر 2 میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھی، گزشتہ روز اس کے والدین نے بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر اس کے دوستوں کو فون کیا جنہوں نے کمرے میں جاکر دیکھا تو وہاں عروشہ نورین کی نعش پڑی تھی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک لیب ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی،ایس پی ماڈل ٹاون علی وسیم کے مطابق ظاہری شواہد سے واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم دیگر پہلووں پر بھی تفتیش جاری ہے،لیڈی ڈاکٹر کی نعش کی اطلاع پر ہاسٹل میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

The post جناح اسپتال لاہور کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں