18

سی ٹی ڈی کی ڈی جی خان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار  

 لاہور: ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار     کرلیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت القاعدہ بھارتی خطے سے ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت سجاد، امتیاز، احمد معاویہ اور عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف حساس تنصیبات اور افسران تھے جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

The post سی ٹی ڈی کی ڈی جی خان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار   appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں