21

فلیگ شپ ریفرنس؛ نوازشریف کے وکلا نے مزید دستاویزات جمع کروادیں

اسلام آباد: فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے وکلاء نے مزید دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرادیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء نے احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس میں مزید دستاویزات جمع کرادیں،  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون بتادیں جس کے تحت یہ دستاویزاب پیش کی جاسکتی ہیں، جو دستاویزات پیش کی گئیں ان کا فنانشل اسٹیٹمنٹ میں ذکر ہی نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکا فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کہا کہ کیس یہ ہے کہ نوازشریف نے اپنے بے نامی دار کے نام پرجائیداد بنائی، نوازشریف کے وکیل کی فیصلے کی تاریخ بدلنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

واضح رہے احتساب عدالت نے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا جب کہ سابق وزیراعظم نے دونوں ریفرنسز میں دفاع پیش نہیں کیا۔

The post فلیگ شپ ریفرنس؛ نوازشریف کے وکلا نے مزید دستاویزات جمع کروادیں appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں