21

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان

 لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 24 سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے  تمام اسکولز اور کالجز 24 تا 31 دسمبر بند رہیں گے جس کے بعد یکم جنوری 2019ء کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

The post پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں