43

فواد اور ماہرہ کی فلم ’دا لیجینڈ آف مولا جٹ’ کا ٹریلر جاری

 کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت پانے والے جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کی پہلی فلم’دا لیجینڈ آف مولا جٹ’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

لالی ووڈ میں 1979 میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے نہ صرف کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے بلکہ فلم کو آج تک پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم قرار دیا جاتا ہے، اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نامور ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا۔

ہدایت کار نے فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کے جوڑیوں کو کاسٹ کیا تاکہ فلم کے سیکوئل کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے، ماضی کی فلم میں لیجنڈری اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب ان کی جگہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی لیں گے جب کہ فلم میں ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

https://platform.twitter.com/widgets.js

ہدایت کار بلال لاشاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر جاری کیا ، جب کہ فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔

The post فواد اور ماہرہ کی فلم ’دا لیجینڈ آف مولا جٹ’ کا ٹریلر جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں