40

کوہستان میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے قتل، قاتل گرفتار

کوہستان: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں غیرت کے نام پر ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گولیاں مار کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا جب کہ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او کوہستان راجا عبدالصبور کے مطابق واقعہ بالائی کوہستان کے علاقے چیچنگ داسو میں پیش آیا جہاں خاندان کے ایک فرد نے فائرنگ کرکے دو لڑکوں اور دو لڑکیوں کو قتل کردیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقتولین کا  تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جسے کزن نے رات ایک بجے کھیتوں میں گولیاں مار کر قتل کیا، پولیس نے لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیاگیا۔

راجا عبدالصبور کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق ابتدائی شواہد اور تفصیلات حاصل کرکے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں اورقتل میں ملوث ایک ملزم فضل الرحمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

The post کوہستان میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے قتل، قاتل گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں