37

امریکی فوج کی موجودگی سے شام عدم استحکام کا شکار ہوا، ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی ایک سنگین غلطی تھی جس کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام کی صورت حال رونما ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے شام سے فوج کو واپس بلانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی نہ صرف یہ کہ ایک غلطی تھی بلکہ یہ نظریاتی کشیدگی کا باعث بھی بنی۔

تہران میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران شام میں امریکی فوج کے داخلے کی پہلے سے روز سے مخالفت کرتا آیا ہے، امریکی فوج کی موجودگی کو کسی بھی طرح درست اقدام قرار نہیں دیا جا سکتا تھا کیوں کہ اس کی وجہ سے سارا علاقہ عدم استحکام کا شکار ہوا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے اپنی فوجوں کے انخلاء کے فیصلے کے بعد کہا کہ شام سے امریکی فوج کا انخلاء روس، ایران، شام سمیت کئی ممالک کے لیے خوشی کا باعث نہیں ہے لیکن مجھے وہ اقدام کرنے ہیں جو امریکا کے لیے فائدہ مند ہوں۔

واضح رہے کہ داعش کے آخری ٹھکانے حلب میں حتمی جنگ جاری ہے اور شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

The post امریکی فوج کی موجودگی سے شام عدم استحکام کا شکار ہوا، ایران appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں