23

کوہلی کی وکٹ کو نہیں بھولوں گا، رچرڈسن

سڈنی:  بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے آسٹریلوی ہیرو جھے رچرڈسن کہتے ہیں کہ میں کافی عرصے تک ویرات کوہلی کی وکٹ کو نہیں بھول پائوں گا۔

وہ کہتے ہیں کہ میری اب توجہ باقی دو ون ڈے میچز پر مرکوز ہے، ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے مجھے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سلیکشن کیلیے اپنا کیس مضبوط کرنے کا میرے پاس یہی موقع ہے، ہم نے میگا ایونٹ سے قبل کافی سفید بال کی کرکٹ کھیلنی ہے، اگر میں اگلے ٹور کیلیے بھی منتخب ہوا تو یہ میرے لیے بہت ہی اچھی خبر ہوگی۔ پہلے ون ڈے میں پرفارمنس پر ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی وکٹ میرے لیے سب سے اہم اور میں اسے لمبے عرصے تک یاد رکھوں گا۔

The post کوہلی کی وکٹ کو نہیں بھولوں گا، رچرڈسن appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں